103:1زمانے کی قسم
103:2انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے
103:3سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے، اور نیک اعمال کرتے رہے، اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے۔ 1
104:1تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (مُنہ در مُنہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) بُرائیاں کرنے کا خوگر ہے۔ 1
104:2جس نے مال جمع کیا اور اُسے گِن گِن کر رکھا۔ 1
104:3وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا۔ 1
104:4ہرگز نہیں، وہ شخص تو چَکنا چُور کر دینے والی 1 جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔ 2
104:5اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟
104:6اللہ کی آگ، 1 خُوب بھڑکائی ہوئی
104:7جو دلوں تک پہنچے گی۔ 1
104:8وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی 1
104:9(اِس حالت میں کہ وہ) اُونچے اُونچے ستونوں میں (گھِرے ہوئے ہوں گے)۔ 1
105:1تم نے دیکھا نہیں 1 کہ تمہارے ربّ نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ 2
105:2کیا اُس نے اُن کی تدبیر 1 کو اَکارَت نہیں کر دیا؟ 2
105:3اور اُن پر پرندوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ بھیج دیے 1
105:4جو اُن پر پکّی ہوئی مَٹّی کے پتھر پھینک رہے تھے، 1
105:5پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔ 1