Fîl
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ﴿١﴾
تم نے دیکھا نہیں 1 کہ تمہارے ربّ نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ 2
—أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِيلٍ﴿٢﴾
کیا اُس نے اُن کی تدبیر 1 کو اَکارَت نہیں کر دیا؟ 2
—وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ﴿٣﴾
اور اُن پر پرندوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ بھیج دیے 1
—تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ﴿٤﴾
جو اُن پر پکّی ہوئی مَٹّی کے پتھر پھینک رہے تھے، 1
—فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍۭ﴿٥﴾
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔ 1
—