مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/56

المدثر

Al-Muddaththir

Müddessir

مکی·56 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

74:1
پارہ 29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ﴿١﴾

اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے، 1

—
74:2
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

قُمْ فَأَنذِرْ﴿٢﴾

اُٹھو اور خبر دار کرو۔ 1

—
74:3
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ﴿٣﴾

اور اپنے ربّ کی بڑائی کا اعلان کرو۔ 1

—
74:4
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ﴿٤﴾

اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔ 1

—
74:5
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ﴿٥﴾

اور گندگی سے دُور رہو۔ 1

—
74:6
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ﴿٦﴾

اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے۔ 1

—
74:7
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ﴿٧﴾

اور اپنے ربّ کی خاطر صبر کرو۔ 1

—
74:8
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ﴿٨﴾

اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی

—
74:9
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ﴿٩﴾

وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا، 1

—
74:10
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ﴿١٠﴾

کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا۔ 1

—
74:11
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا﴿١١﴾

چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو 1 جسے میں نے اکیلا پیدا کیا، 2

—
74:12
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا﴿١٢﴾

بہت سا مال اُس کو دیا

—
74:13
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَبَنِينَ شُهُودًا﴿١٣﴾

اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے، 1

—
74:14
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا﴿١٤﴾

اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی

—
74:15
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ﴿١٥﴾

پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دُوں۔ 1

—
74:16
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَـٰتِنَا عَنِيدًا﴿١٦﴾

ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے

—
74:17
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا﴿١٧﴾

میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا

—
74:18
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ﴿١٨﴾

اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی

—
74:19
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ﴿١٩﴾

تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

—
74:20
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ﴿٢٠﴾

ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

—
74:21
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

ثُمَّ نَظَرَ﴿٢١﴾

پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا

—
74:22
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ﴿٢٢﴾

پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا

—
74:23
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ﴿٢٣﴾

پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا

—
74:24
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

فَقَالَ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ﴿٢٤﴾

آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے

—
74:25
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ﴿٢٥﴾

یہ تو ایک انسانی کلام ہے۔ 1

—
74:26
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ﴿٢٦﴾

عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا

—
74:27
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ﴿٢٧﴾

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟

—
74:28
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ﴿٢٨﴾

نہ باقی رکھے نہ چھوڑے۔ 1

—
74:29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ﴿٢٩﴾

کھال جھُلس دینے والی۔ 1

—
74:30
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ﴿٣٠﴾

اُنّیس کارکن اُس پر مقرر ہیں۔۔۔۔ 1

—
74:31
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَـٰنًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَـٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ﴿٣١﴾

ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، 1 اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، 2 تاکہ اہلِ کتاب کو یقین آجائے 3 اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، 4 اور اہلِ کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار 5 اور کفّار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ 6 اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے۔ 7 اور تیرے ربّ کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا 8۔۔۔۔ اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیےنہیں کیا گیا کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو۔ 9

—
74:32
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

كَلَّا وَٱلْقَمَرِ﴿٣٢﴾

1 ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی

—
74:33
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ﴿٣٣﴾

اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے

—
74:34
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ﴿٣٤﴾

اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے

—
74:35
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ﴿٣٥﴾

یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے، 1

—
74:36
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ﴿٣٦﴾

انسانوں کے لیے ڈراوا

—
74:37
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ﴿٣٧﴾

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے۔ 1

—
74:38
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ﴿٣٨﴾

ہر متنفّس اپنے کسب کے بدلے رہن ہے، 1

—
74:39
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ﴿٣٩﴾

دائیں بازو والوں کے سوا،1

—
74:40
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

فِى جَنَّـٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ﴿٤٠﴾

جو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ،

—
74:41
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ﴿٤١﴾

مجرموں سے پوچھیں گے 1

—
74:42
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ﴿٤٢﴾

"تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟"

—
74:43
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ﴿٤٣﴾

وہ کہیں گے”ہم نماز پڑھنے والوں میں سے  نہ تھے، 1

—
74:44
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ﴿٤٤﴾

اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے، 1

—
74:45
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ﴿٤٥﴾

اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے

—
74:46
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ﴿٤٦﴾

اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے

—
74:47
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 576

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ﴿٤٧﴾

یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آگیا۔“ 1

—
74:48
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَـٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ﴿٤٨﴾

اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی۔ 1

—
74:49
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ﴿٤٩﴾

آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں

—
74:50
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ﴿٥٠﴾

گویا یہ جنگلی گدھے ہیں

—
پچھلی آیتAl-Muzzammilاگلی آیتAl-Qiyamah