Tebbet
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍ وَتَبَّ﴿١﴾
ٹوٹ گئے ابو لہب کے ہاتھ اور نامراد ہوگیا وہ۔ 1
—مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ﴿٢﴾
اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا۔ 1
—سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ﴿٣﴾
ضرور وہ شعلہ زن آگ میں ڈالا جائے گا
—وَٱمْرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلْحَطَبِ﴿٤﴾
اور (اُس کے ساتھ) اُس کی جورُو بھی، 1 لگائی بُجھائی کرنے والی، 2
—فِى جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍۭ﴿٥﴾
اُس کی گردن میں مونجھ کی رسّی ہو گی۔ 1
—