Necm
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ﴿١﴾
قسم ہے تارے کی 1 جبکہ وہ غروب ہوا
—مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ﴿٢﴾
تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے 1 نہ بہکا ہے۔ 2
—وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ﴿٣﴾
وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا
—إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌ يُوحَىٰ﴿٤﴾
یہ تو ایک وحی ہے جو اس پر نازل کی جاتی ہے۔ 1
—عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ﴿٥﴾
اُسے زبر دست قوت والے نے تعلیم دی ہے 1
—ذُو مِرَّةٍ فَٱسْتَوَىٰ﴿٦﴾
جو بڑا صاحبِ حکمت ہے۔ 1
—وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ﴿٧﴾
وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا 1
—ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ﴿٨﴾
پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا
—فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ﴿٩﴾
یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا۔ 1
—فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ﴿١٠﴾
تب اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اسے پہنچانی تھی۔ 1
—مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ﴿١١﴾
نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نےاس میں جھوٹ نہ ملایا۔ 1
—أَفَتُمَـٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ﴿١٢﴾
اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟
—وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ﴿١٣﴾
اور ایک مرتبہ پھر اُس نے
—عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ﴿١٤﴾
سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا
—عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ﴿١٥﴾
جہاں پاس ہی جنت الماوٰی ہے۔ 1
—إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ﴿١٦﴾
اُس وقت سِدرہ پر چھا رہا تھا 1 جو کچھ کہ چھا رہا تھا
—مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ﴿١٧﴾
نگاہ نہ چُوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی 1
—لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ﴿١٨﴾
اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔ 1
—أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ﴿١٩﴾
اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ
—وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ﴿٢٠﴾
اور تیسری ایک اور دیوی مَنات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟ 1
—أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ﴿٢١﴾
کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟ 1
—تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰٓ﴿٢٢﴾
یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!
—إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَـٰنٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ﴿٢٣﴾
در اصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں۔اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی۔ 1 حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشاتِ نفس کے مُرید بنے ہوئے ہیں۔ 2 حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آچکی ہے۔ 3
—أَمْ لِلْإِنسَـٰنِ مَا تَمَنَّىٰ﴿٢٤﴾
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وہی حق ہے؟1
—فَلِلَّهِ ٱلْـَٔاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ﴿٢٥﴾
دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے
—۞ وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَـٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ﴿٢٦﴾
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آسکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے۔ 1
—إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ ٱلْأُنثَىٰ﴿٢٧﴾
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیں ، 1
—وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ ۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا﴿٢٨﴾
حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، 1 اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا
—فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا﴿٢٩﴾
پس اے نبیؐ ، جو شخص ہمارے ذکر سےمنہ پھیرتا ہے، 1 اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اسے اس کے حال پر چھوڑدو2
—ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱهْتَدَىٰ﴿٣٠﴾
1 اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، 2 یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے
—وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ بِٱلْحُسْنَى﴿٣١﴾
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے 1۔۔۔۔ 2 تاکہ اللہ بُرائی کرنے والوں کو اُن کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویّہ اختیار کیا ہے
—ٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِى بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ﴿٣٢﴾
جو بڑے بڑے گناہوں 1 اور کھلے کھلے قبیح افعال 2 سے پرہیز کرتے ہیں، اِلّا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہوجائے۔ 3 بِلاشبہ تیرے رب کا دامنِ مغفرت بہت وسیع ہے۔ 4 وہ تمہیں اُس وقت سےخوب جانتا ہے جب اس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جَنین ہی تھے۔ پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے
—أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى تَوَلَّىٰ﴿٣٣﴾
پھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیا
—وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰٓ﴿٣٤﴾
اور تھوڑا سا دے کر رُک گیا۔ 1
—أَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ﴿٣٥﴾
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟ 1
—أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ﴿٣٦﴾
کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں
—وَإِبْرَٰهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ﴿٣٧﴾
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟ 1
—أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ﴿٣٨﴾
”یہ کہ کوئی بوجھ اٹھا نے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، 1
—وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَـٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ﴿٣٩﴾
اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اس نے سعی کی ہے، 1
—وَأَنَّ سَعْيَهُۥ سَوْفَ يُرَىٰ﴿٤٠﴾
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی 1
—ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ﴿٤١﴾
اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی
—وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلْمُنتَهَىٰ﴿٤٢﴾
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے
—وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ﴿٤٣﴾
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا،1
—وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا﴿٤٤﴾
اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشی
—وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰ﴿٤٥﴾
اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا
—مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ﴿٤٦﴾
ایک بُوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے،1
—وَأَنَّ عَلَيْهِ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُخْرَىٰ﴿٤٧﴾
اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمّہ ہے،1
—وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ﴿٤٨﴾
اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائیداد بخشی،1
—وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعْرَىٰ﴿٤٩﴾
اور یہ کہ وہی شِعریٰ کا ربّ ہے،1
—وَأَنَّهُۥٓ أَهْلَكَ عَادًا ٱلْأُولَىٰ﴿٥٠﴾
اور یہ کہ اُسی نے عادِ اولیٰ1 کو ہلاک کیا
—