مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/28

نوح

Nuh

Nûh

مکی·28 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

71:1
پارہ 29
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

إِنَّآ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴿١﴾

ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ)کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبر دارکر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے۔ 1

—
71:2
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

قَالَ يَـٰقَوْمِ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ﴿٢﴾

ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں

—
71:3
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ﴿٣﴾

(تم کو آگاہ کرتا ہوں)کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو، 1

—
71:4
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ﴿٤﴾

اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا 1 اور تمہیں ایک وقتِ مقرر تک باقی رکھے گا۔ 2 حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آجاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا۔ 3 کاش تمہیں اِس کا علم ہو۔“ 4

—
71:5
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

قَالَ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِى لَيْلًا وَنَهَارًا﴿٥﴾

1 اُس نے عرض کیا”اے میرے ربّ، میں نے اپنی قوم کے لوگوں کو شب و روز پکارا

—
71:6
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًا﴿٦﴾

مگر میری پُکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا۔ 1

—
71:7
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

وَإِنِّى كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوٓا۟ أَصَـٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَٱسْتَغْشَوْا۟ ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا۟ وَٱسْتَكْبَرُوا۟ ٱسْتِكْبَارًا﴿٧﴾

اور جب بھی میں نے اُن کو بلایا تاکہ تُو انہیں معاف کر دے، 1 انہوں نے کانوں میں اُنگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے 2 اور اپنی روش پر اَڑ گئے اور بڑا تکبّر کیا۔ 3

—
71:8
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

ثُمَّ إِنِّى دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا﴿٨﴾

پھر میں نے ان کو ہانکے پکارے دعوت دی

—
71:9
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

ثُمَّ إِنِّىٓ أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا﴿٩﴾

پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا

—
71:10
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 570

فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًا﴿١٠﴾

میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے

—
71:11
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا﴿١١﴾

وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا

—
71:12
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَٰلٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّـٰتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَـٰرًا﴿١٢﴾

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کردے گا۔ 1

—
71:13
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا﴿١٣﴾

تمہیں کیا ہوگیا  کہ  اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟ 1

—
71:14
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا﴿١٤﴾

حالانکہ اُس نے طرح طرح سے تمہیں بنایا ہے۔ 1

—
71:15
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

أَلَمْ تَرَوْا۟ كَيْفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ طِبَاقًا﴿١٥﴾

کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے

—
71:16
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًا﴿١٦﴾

اور اُن میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟

—
71:17
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ نَبَاتًا﴿١٧﴾

اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اُگایا، 1

—
71:18
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا﴿١٨﴾

پھر وہ تمہیں اِسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اِس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا

—
71:19
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ بِسَاطًا﴿١٩﴾

اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیا

—
71:20
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

لِّتَسْلُكُوا۟ مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا﴿٢٠﴾

تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو"

—
71:21
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِى وَٱتَّبَعُوا۟ مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارًا﴿٢١﴾

نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اُنہوں نے میری بات رد کر دی اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پا کر اور زیادہ نامراد ہو گئے ہیں

—
71:22
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا كُبَّارًا﴿٢٢﴾

اِن لوگوں نے بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھا ہے۔ 1

—
71:23
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا﴿٢٣﴾

اِنہوں نے کہا ہر گز نہ چھوڑو اپنے معبُودوں کو ، اور نہ چھوڑو وَدّ اور سُواع کو، اور نہ یَغُوث اور یَعُوق اور نَسر کو۔ 1

—
71:24
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَقَدْ أَضَلُّوا۟ كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَـٰلًا﴿٢٤﴾

انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اور تُو بھی اِن ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دے۔“ 1

—
71:25
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

مِّمَّا خَطِيٓـَٔـٰتِهِمْ أُغْرِقُوا۟ فَأُدْخِلُوا۟ نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا۟ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارًا﴿٢٥﴾

اپنی خطاوٴں کی بنا پر ہی وہ غرق کیے گئے اور آگ  میں جھونک دیے گئے،1 پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا۔2

—
71:26
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى ٱلْأَرْضِ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ دَيَّارًا﴿٢٦﴾

اور نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اِن کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ

—
71:27
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا۟ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓا۟ إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا﴿٢٧﴾

اگر تو نے اِن کو چھوڑ دیا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور اِن کی نسل سے جو بھی پیدا ہوگا بدکار اور سخت کافر ہی ہوگا

—
71:28
پارہ 29 · حزب 57 · صفحہ 571

رَّبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارًۢا﴿٢٨﴾

میرے رب، مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر"

—
پچھلی آیتAl-Ma'arijاگلی آیتAl-Jinn