مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/20

المزمل

Al-Muzzammil

Müzzemmil

مکی·20 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

73:1
پارہ 29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُزَّمِّلُ﴿١﴾

اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے، 1

—
73:2
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

قُمِ ٱلَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا﴿٢﴾

رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم، 1

—
73:3
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

نِّصْفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا﴿٣﴾

آدھی رات، یا اس سے تھوڑا کم

—
73:4
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ ٱلْقُرْءَانَ تَرْتِيلًا﴿٤﴾

یا اس سے کچھ کم کر لو، یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، 1 اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ 2

—
73:5
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا﴿٥﴾

ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں۔ 1

—
73:6
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيْلِ هِىَ أَشَدُّ وَطْـًٔا وَأَقْوَمُ قِيلًا﴿٦﴾

درحقیقت رات کا اُٹھنا 1 نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر  2 اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ 3

—
73:7
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا﴿٧﴾

دن کے اوقات میں تو تمہارے لیے بہت مصروفیات ہیں

—
73:8
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا﴿٨﴾

اپنے ربّ کے نام کا ذکر کیا کرو 1 اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو

—
73:9
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

رَّبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذْهُ وَكِيلًا﴿٩﴾

وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنا لو۔1

—
73:10
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا﴿١٠﴾

اور جو باتیں لوگ بنا رہے ہیں ان پر صبر کرو اور شرافت کے ساتھ اُن سے الگ ہو جاوٴ۔ 1

—
73:11
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

وَذَرْنِى وَٱلْمُكَذِّبِينَ أُو۟لِى ٱلنَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا﴿١١﴾

اِن جُھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو 1 اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت میں رہنے دو

—
73:12
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًا وَجَحِيمًا﴿١٢﴾

ہمارے پاس (اِن کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں 1 اور بھڑکتی ہوئی آگ

—
73:13
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا﴿١٣﴾

اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب

—
73:14
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا﴿١٤﴾

یہ اُس دن ہو گا جب زمین اور پہاڑ لرز اُٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر جو بکھرے جا رہے ہیں۔ 1

—
73:15
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَـٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًا﴿١٥﴾

1 تم لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا2 ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسُول بھیجا تھا

—
73:16
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًا وَبِيلًا﴿١٦﴾

(پھر دیکھ لو کہ جب) فرعون نے اُس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا

—
73:17
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ ٱلْوِلْدَٰنَ شِيبًا﴿١٧﴾

اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اُس دن کیسے بچ جاوٴ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا 1

—
73:18
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ ۚ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا﴿١٨﴾

اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے

—
73:19
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 574

إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا﴿١٩﴾

یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے

—
73:20
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 575

۞ إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَىِ ٱلَّيْلِ وَنِصْفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَءَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِى ٱلْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَءَاخَرُونَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌۢ﴿٢٠﴾

1 اے نبیؐ ، تمہارا ربّ جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو،2 اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے۔ 3 اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے ، اُسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات  کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے، لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی، اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ 4 اُسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے، کچھ دُوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں، 5 اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں۔ 6 پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکے  پڑھ لیا کرو، نماز قائم کرو، زکوٰة 7 دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو۔ 8 جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاوٴ گے، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے۔ 9 اللہ سے مغفرت مانگتے رہو، بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے

—
پچھلی آیتAl-Jinnاگلی آیتAl-Muddaththir