لوڈ ہو رہا ہے...
106:1چونکہ قریش مانوس ہوئے 1
106:2(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس، 1
106:3لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے ربّ کی عبادت کریں 1
106:4جس نے اُنہیں بھُوک سے بچا کر کھانے کو دیا 1 اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا۔ 2
107:1تم نے دیکھا 1 اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا 2 کو جھُٹلاتا ہے؟ 3
107:2وہی تو ہے 1 جو یتیم کو دھکّے دیتا ہے، 2
107:3اور مسکین کا کھانا 1 دینے پر نہیں اُکساتا۔ 2
107:4پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے 1
107:5جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں، 1
107:6جو ریا کاری کرتے ہیں 1
107:7اور معمولی ضرورت کی چیزیں 1 (لوگوں کو)دینے سے گریز کرتے ہیں
108:1(اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا۔ 1
108:2پس تم اپنے ربّ ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ 1
108:3تمہارا دُشمن 1 ہی جَڑ کٹا ہے۔ 2